ٹنڈر ہارٹ اسکول میں ’’گرین ڈے ‘‘ منایا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

پٹنہ 10 اگست (پرمودکمار پاٹھک) ٹینڈر ہارٹس انٹر نیشنل اسکول، راجندر نگر روڈ نمبر 6 کے احاطہ میں بچوں نے خوشی خوشی ساون کا استقبال ’’گرین ڈے ‘‘ منا کر کیا۔ 3 سال سے 8 سال تک کے سبھی بچے بھگوان شیو، ماں پاروتی، کانوریا کے خصوصی لباس میں آئے اور ہرے ہرے لباسوں میں مختلف پھلوںڈ سبزیوں اور پیڑ کی شکل میں سج دھج کر آئے۔ بچوں میں اتیکش راج، ہرش، گنپر، دیوانشو، بھگوان شیو کی شکل اختیار کئے ہوئے تھے جب کہ ایریکا ، سربھی ماں پاروتی کی شکل میں تھیں۔ اکچھے اور آننت کانوریا بنکر آئے تو مریم، سبز پھل اور سبزی کی شکل میں دکھے۔ اس انعقاد کو کرنے کا مقصد بچوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار ی،ساون رتو کی پہچان کرنا اور تیج تہواروں کی جانکاری دینی تھی۔اس پرو گرام کو کامیاب بنانے میں سنجو، انیتا کا اہم تعاون رہا۔ اسکول کی بانی پریم لتا بھارگو، راجیو بھارگو، شیوانی بھارگو کی موجودگی قابل ذکر تھی۔