پاکستانی بلے باز جمشید پر 10 برسوں کی پابندی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

کراچی، 17 اگست (رائٹرز ) سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں اسپاٹ فکسنگ اور کرپشن میں ملوث کا مجرم ٹھہراتے ہوئے قومی بورڈ پی سی بی نے جمعہ کو 10 سال کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل کے مطابق جمشید پر الزام ثابت ہو گیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے 2017 کے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان قومی ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔