پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں جدیو کی رکنیت مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

پٹنہ 12اگست (اسٹاف رپورٹر)جنتادل یونائٹیڈ ہمیشہ سماج کو جوڑنے کی سیاست کرتی ہے ہمارا بھروسہ لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ہے ہم سماج کے سبھی طبقہ کی ترقی کی بات کرتے ہیں ۔جب ہم حکومت میں ہیں توہمارے لیے ہر ایک شخص اہم ہیں اس کی بھلائی اور بہتر زندگی کے لیے ہماری حکومت کام کرتی ہے۔ اس خاندان کے ممبر ہیں جس کے مکھیا اور پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار ہیں ۔انہوں نے ترقیات پر مبنی عام استعمال کے منصوبوں کو نافذکیا ہے ۔ہم پارٹی کارکنان ان منصوبوں کو سماج کے آخری صف میں کھڑے لوگوں تک پہونچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔جدیو پٹنہ مہانگر کے نائب صدر راج منی پنڈت کی صدارت میں آج پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں رکنیت مہم چلائی گئی تو ہم نے لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی نئے لوگوں کو ہمیشہ پارٹی اپنے ساتھ جوڑنے کا کام کرتی ہے۔ کارکنان کے توسط سے پارٹی آسانی سے عام لوگوں تک پہونچے گی ہم نے جوڑنے والے ممبران کو پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔ہمیں امید ہے کہ پارٹی کے کارکنان سیاسی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے ساتھ اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے سماج کے آخری صف میں کھڑے لوگوں کو بہتر کرنے کے لیے سرکاری منصوبوں کے فائدہ سے جوڑنے کے خواب کو بھی پورا کرنے میں اپنا تعاون دیں۔جدیو پریوار لگاتار اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ آنے والے انتخاب میں ہم ایک بار پھر اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔