چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کیلئے کوئی چیلنج نہیں :رمن سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

رائے پور ،19اگست(یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے ریاست میں چوتھی بار بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے لئے ماحول کو پوری طرح سے پارٹی کے حق میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے آج کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے اسمبلی انتخابات کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے پر بھی بی جےپی کو کوئی فرق ہیں پڑنے والا ہے ۔ڈاکٹر سنگھ نے آج یہاں یواین آئی سے خصوصی بات چیت میں راہل گاندھی کے اسمبلی انتخابات کی کمان اپنے ہاتھ میں رکھنے کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ راہل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سات ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہارچکی ہے ۔اس سے ہی انکے عوام کے بیچ کے اثر کا جائزہ لیاجاسکتاہے ۔انھوں نے کہاکہ کون کمان سنبھالے گا کون نہیں یہ تو انکا معاملہ ہے ،لیکن وہ راہل کو چھتیس گڑھ اسمبلی کے انتخابات میں کوئی چیلنج نہیں مانتے ہیں ۔ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے انتخابات میں بی جےپی پر پڑنے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ ہر انتخاب میں نئے اتحاد بنتے ہیں اور کمزور پارٹیاں مضبوط پارٹی کے خلاف ملکر انتخابی میدان میں اترنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ کسی بھی حالت میں بی جےپی کو مکمل اکثریت دلانے کی حکمت عملی پر تنظیم کام کررہی ہے ۔ یہ تو انکا معاملہ ہے ،لیکن وہ راہل کو چھتیس گڑھ اسمبلی کے انتخابات میں کوئی چیلنج نہیں مانتے ہیں ۔ کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے انتخابات میں بی جےپی پر پڑنے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ ہر انتخاب میں نئے اتحاد بنتے ہیں اور کمزور پارٹیاں مضبوط پارٹی کے خلاف ملکر انتخابی میدان میں اترنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ کسی بھی حالت میں بی جےپی کو مکمل اکثریت دلانے کی حکمت عملی پر تنظیم کام کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ سبھی سیاسی سرگرمیوں اور ممکنہ اتحاد پر پوری نظر رکھی جارہی ہے اور اسی کے مطابق حکمت عملی میں تبدیلی بھی ہوتی رہتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس بی ایس پی اتحاد ہویا نہ ہووہ ہر انتخاب کو چیلنج مانتے ہیں اور اسی کے حساب سے کام کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ آخر ی گیند تک وہ جدوجہد جاری رکھنے پر پر یقین رکھتے ہیں ۔