کارٹون کے فن کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری: رمن سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

رائے پور 13 اگست (ایجنسی):  وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ یہاں منعقد کارٹون فیسٹیول میں شامل ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر کارٹون کے فن میں قابل ذکر خدمات کیلئے ملک کے مشہور ومعروف کارٹونسٹ وشنو پانڈو رنگ آکلوار اور منوج کوری کو ’جیون گورو سمان ‘سے نوازا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کارٹون فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارٹون ایک ایسا فن ہے جو سماج کو جگانے کاکام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس بڑی تیزی کے ساتھ نادر ہورہی کارٹون صنف کو زندہ رکھنے کیلئے ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے۔ کارٹون واچ میگزین نے اس صنف کو زندہ رکھنے کیلئے مسلسل بامعنی کوشش کررہا ہے۔ جو قابل ستائش ہے۔ اس میگزین نے سال 2003 سے ملک کے شہرت یافتہ کارٹونسٹو ں کو اعزاز سے نوازنے کی روایت شروع کی، جو آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی حصولیابی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وشنو پانڈورنگ اور منوج کوری نے اپنے کارٹونوں کے ذریعہ ملک میں ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ کارٹون فیسٹیول میں سینئر صحافی راہل دیو نے کہا کہ کارٹون کسی بھی اخبار کے روح کے برابر ہے۔