Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2018
کشن گنج ، 14 اگست(آفتاب عالم صدیقی)کشن گنج ضلع کےتحت ٹھاکرگنج بلاک کے جین بھون میں آج بلاک سطحی کانگریس پارٹی کارکنان اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مقامی رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے کی۔اس موقع پر کافی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔کانگریس پارٹی کے اس بلاک سطحی کارکنان اجلاس میں رکن پارلیمنٹ مولانا اسرارلحق قاسمی کے علاوہ ایم پی کشن گنج کے بلاک نمائندہ محمد سعیدالرحمن، ضلع نائب صدر رمیش جین،سابق کانگریس بلاک صدر سید علی، زوادالحق، کانگریس لیڈر واڈوکیٹ ،محمد لعل، ٹھاکر گنج اسمبلی صدر محترمہ رابیعہ مجیدی ، یوتھ اسمبلی صدر محمد قیصر عالم وغیرہ نے شرکت کی ۔وہیں اس موقع پر پارٹی کے سبھی لیڈران نے کانفرنس میں موجود کارکنان کو خطاب بھی کیا۔ رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے بغیر ملک ہندوستان کی ترقی کا خواب دیکھنا ناممکن ہے ۔ کانگریس پارٹی ایک ایسی پارٹی ہیں جو سبھی طبقات کوساتھ لیکر چلتی ہیں اور ہمیشہ لیکر چلے گی جسکا پیغام ہمیں عوام کےدرمیان رکھنا ہم تمام پارٹی کارکنانوں کی ترجیح اول ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ آزاد ہندوستان میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو اپنے اپنے طرز سے چلنے اور کام کرنے کے حق میں ہے۔لیکن آج موجودہ بی جے پی حکومت اپنے طرز پر ہندوستان کے سبھی عوام کو بھی چلنےپر مجبور کر رہی ہے ۔ملک میں ایک خاص طبقہ کو ٹارگیٹ کر طرح طرح کے بہانوں سے اس پر حملہ کروا رہی ہے۔جسکاکی مثال آج آپ کوملک کے مختلف حصوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے جس کا بدلہ آئندہ ہونے والے پارلیمنٹ انتخاب میں ملک کی عوام ضرور لیگی۔ایڈوکیٹ لعل محمد نےجزباتی انداز میں کانفرنس میں موجود کارکنان کو کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے آج ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسے ماحول سے ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے جس کی ذمہ موجودہ بی جے پی حکومت ہے۔ جسکا بدلہ ملک کی عوام آنے والے 2019 کی پارلیمنٹ انتخاب میں ضرور دی گی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہندوستان کےگوشے گوشے میں جاکر حکومت کی ساری ناکامیوں کو عوام کے درمیان واضح طور پر رکھیں گی۔اس کانگریس کارکنا ن اجلاس میں حافظ غلام یزدانی،محمد مشتاق عالم،بلاک نائب صدرمحمد سلیم الدین وغیرہ موجود تھے۔جبکہ کارکنان اجلاس کی نقابت نجم الحسنین ذکی نے انجام دی ۔