کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

چنئی : تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔

انتقال کے بعد کروناندھی کا جسد خاکی پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا جہاں سے ان کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایا گیا لیکن لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر ان کا جسد خاکی ترنگے میں لپیٹ کر راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ ان کا آخری یدار کررہے ہیں۔

ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے راجاجی ہال جاکر آنجہانی لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن سے بھی کچھ دیر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے اسپتال میں داخل مسٹر کروناندھی کا کل شام چھ بجکر 10 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ جبکہ ریاست نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے نیز قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ اس دوران سبھی سرکاری تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔