کمار گورو کو اعزاز سے نوازاگیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

رانچی 10اگست (معیز الدین خان): انڈین یوتھ کانگریس کے قومی انچارج کرشن الاورو، قومی صدر کیشو چندریادو اور قومی نائب صدر بی وی شری نواس کے ذریعہ جھارکھنڈ ریاستی یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدرکمار گوروکو جھارکھنڈ ریاست میں پارٹی کے لئے اچھے کام کرنے کے لئے اعزازسے نوازا گیا ہے۔ یہ اطلاع جھارکھنڈریاستی یوتھ کانگریس کے سکریٹری اجول پرکاش تیواری نے دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جھارکھنڈریاست یوتھ کانگریس خاندان کے لئے یہ بہت ہی فخر کی بات ہے۔ریاستی صدر کمار گورو کو اعزاز سے نوازے جانے پر راجیش سنہا سنی، آلوک تیواری، پرنس بٹ، شکل دیپ کمار روی، راجیو نارائن پرساد، کمار روشن، وید پرکاش تیواری، نشی کانت، پنچم سنگھ چندن، لکشمی کانت، موہت، محسن وغیرہ نوجوان کانگریس کے لوگوں نے مبارکباد دی ہے۔