کنڈواچین میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

موتیہاری17اگست(محمداکرم)ڈھاکہ بلاک کے کنڈواچین پورپولس اسٹیشن کے جگیرہا گائوں کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کی لاش پولس نے قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری صدراسپتال بھیج دیاہے۔ملی جانکاری کے مطابق پولس نے جگیرہاگائوں کے نزدیک ۳۵سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش کوبرآمدکیاہے جس کی خبرلکھے جانے تک پہچان نہیں ہوسکی ہے۔جانکاری دیتے ہوئے تھانہ صدرابھئے کمارنے بتایاکہ گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ مذکورہ گائوں کے نزدیک نامعلوم لاش پڑاہواہے جس کے بعدموقع پرپولس پہونچ کرلاش کوقبضے میں لیااورپوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری بھیج دیاگیاہے۔