کیرل میں سیلاب سے زبردست تباہی، راجناتھ نے ہوائی جائزہ لیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

نئی دہلی،12اگست ( ایجنسی):کیرل میں زبردست بارش اور سیلاب سے تباہی سے گزشتہ تقریباً ڈھائی مہینے میں اب تک180لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنرئی وجین مئی نے بھی حال ہی میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد33اور لاپتہ کی تعداد6ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آنے والے دنوں میں راحت کے آثار نہیں دکھ رہے ہیں، کیونکہ14اگست تک کیرل کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے جس کو دھیان میںرکھتے ہوئے کئی مقامات پر ریڈ الرٹ اعلان کردیا گیا ہے۔ خود وزیراعلیٰ راجناتھ سنگھ پورے حالات کا جائزہ لینے آج کیرل کے دورے پر ہیں، جہاں وزیرسیاحت کے جی الفونس کے ساتھ انہیں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لینا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ پنرئی وجین، ریاستی حکومت کے وزرا، چیف سکریٹری، مرکزی ایجنسیوں اور ریاستی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسروں سے مرکزی حکومت کی ایجنسیوں اور ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے گئے راحت، بچاؤ اور تلاشی مہم کی جانکاری لیں گے۔