کیرل کے سیلاب نے 164افراد کی جان لی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

کوچی 17اگست(یواین آئی )کیرل میں مسلسل بھارشوں کی وجہ سے آے تباہ کن سیلاب سے اب تک164 سے زائد افراد کی موت واقع ہوچکی ہے اور 2875 افراد بے گھر ہوگے ہیں ۔سیلاب کی وجہ سے ریاست میں 68.27 کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے ۔ایڈوکی،وایناڈ، اور ملا ح پور اضلاع اس قدرتی آفات سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں زمین کھسکنے کے سب سے یادہ واقعات پیش آئےہیں جسکی وجہ سے کثیرتعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ۔ محکہ مال کی جانب سے جاری عدادوشمارکے مطابق ریاست کو 68.27کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے ۔مکانات منہدم ہونے سے 13.09 کروڑااور فصلوں کے تباہ ہونے سے 55.18کروڑروپےکانقصان ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات پرجمعرات کی شام تک قریب 331مکانات کلی اور 2526مکانات کو جزوی طورپرنقصام پہنچاہے جبکہ 3393.3200 ایکڑ علاقے میں فصلیں تبا ہ ہوگئی ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے کم از کم52.856 کنبوں کے 2.23 لاکھ افراد کو محفوظ کیمپوں میں منتقل کیاگیاہے ۔ اس قدرتی آفات کی وجہ عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے ۔گیارہ افراد لاپتہ ہیں اور41 زخمی ہوچکے ہیں۔سرکارنے بھاری بارش اور کئی علاقے پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے سبھی تعلیمی اداروں میں تعطلات کا علان کر دیا ہے ،کوچی ہوئی اڈااور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں پانی بھرنے کے باعث ہوئی اُڑانے 26 اگست تک معطل کر دی ہیں اورریل خدمات اورگاڑیوں کی آمدورفت بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے ۔