یونیورسٹی ایکو کلب کی جانب سے ’’سرسبز مستقبل‘ کے عنوان سے بیداری ریلی نکالی گئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

علی گڑھ، 13؍اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم آزادی کی تقریبات کے تحت یونیورسٹی ایکو کلب کی جانب سے ’’سرسبز مستقبل ‘‘ کے عنوان سے ایک بیداری ریلی نکالی گئی جس کے ذریعہ ماحول کو سرسبزو شاداب اور صاف و شفاف رکھنے پر زور دیا گیا۔ ریلی ایتھلیٹکس گراؤنڈ سے صبح 7؍بجے شروع ہوئی اور کنیڈی لان پر ختم ہوئی۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اس موقع پر ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون اور عبداللہ ہال کی پرووسٹ پروفیسر زیبا شیریں موجود تھیں۔ پرو وائس چانسلر نے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ شجرکاری بھی کی۔ یونیورسٹی ایکو کلب کے سکریٹری مسٹر فرقان احمد نے بتایا کہ ریلی میں 20؍اسکولوں اور کالجوں سے تقریباً ایک ہزار طلبہ شریک ہوئے۔ پروگرام کی صدارت کلچرل ایجوکیشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی نے کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی ایکو کلب کے صدر ڈاکٹر ایم ارشد باری اور دیگر معززین موجود تھے۔