واجپئی کی موت ایک عہد کا خاتمہ: مودی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2018

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت کے ساتھ ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔

ایک سے زیادہ ٹوئیٹ کے ذریعہ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ اٹل جی کی مثالی قیادت تھی جس نے 21 ویں صدی میں ایک مضبوط، خوشحال اور ہمہ جہت ہندستان کی بنیاد رکھی۔مختلف شعبوں میں ان کی مسقبل رخی پالیسیوں نے ہندستان کے ہر شہری کی زندگی کو متاثر کیا۔ ہندستان اپنے چہیتے اٹل جی کی موت سے غمزدہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوم کے لئے زندہ تھے اور دہائیوں اس کی پوری لگن کے ساتھ خدمت کی۔’’ میں ان کے اہل خانہ ، بی جے پی کے کارکنان اور ان کے لاکھوں مداح سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اوم شانتی‘‘۔

مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے پی کو ایک ایک اینٹ کے ذریعہ انہوں نے کھڑا کیا اور پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیاجس کی وجہ سے آج بی جے پی قومی سیاست اورکئی ریاستوں میں ایک مضبوط طاقت ہے۔

اس موقع پر مسٹر مودی نے مسٹر واجپئی کے کچھ مصرع دہرائے

لیکن وہ ہمیں کہہ کر گئے ہیں

 موت کی عمر کیا ہے؟ دو پل بھی نہیں

زندگی سلسلہ، آج کل کی نہیں

میں جی بھر جیا، میں من سے مروں

لوٹ کر آوں گا؟ کوچ سے کیوں ڈروں

وزیر اعظم نے اسی کے ساتھ کہا کہ ان کے جذبات کا یہ عالم ہے کہوہ بیاں نہیں کر سکتے۔