اردو | हिन्दी | English
132 Views
Politics

3 سال میں سارے وعدے پورے کرے گی مودی حکومت :امت شاہ

Amit-Shah
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 27 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر امت شاہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت آئندہ تین سال میں اپنے سارے وعدے پورے کرکے دوبارہ مینڈیٹ حاصل کرے گی۔مسٹر شاہ نے مودي حکومت کے دو سال پورے ہونے پر’وکاس پرو پکھواڑہ ‘کے آغاز کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں دنیا بھر میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ دو سال میں دنیا پھر یہ تسلیم کرنے لگی ہے کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی صدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے دو سال کی حکمرانی میں ملک کو پالیسی سازی میں خودکفیل بنایا اوراقتصادی، دفاعی، خارجی سمیت سیاسی پالیسیوں پر ملک کو سردمہری سے نکالا ہے اور متوازن طریقے سے غربت کے خاتمے اور چہارطرفہ ترقیات کاموں میں تیزی لائی ہے ۔انہوں نے کہا،”حکومت کے تین سال ابھی باقی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم سارے وعدے پورے کرکے پھر عوام کے پاس جائیں گے ۔ ہمارا حوصلہ بلند ہے ، اور ہماری تیاری مکمل ہے ، ہم مکمل سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور خدا کے فضل رہا تو کامیابی ضرور ملے گی”۔




About the author

Taasir Newspaper