اردو | हिन्दी | English
79 Views
Politics

30 جون تک حاصل کریں 50لاکھ نئے ممبر بنانے کا ہدف:نتیش

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 20جون (اسٹاف رپورٹر): جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی کے ضلع صدور سے رکنیت مہم میں جی جان سے لگ کر اس کو 30 جون تک مکمل کرنے کی اپیل ہے۔ وہ آج یہاں 7سرکلر روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جے ڈی یو کی رکنیت مہم کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کی اخلاقیات کی بنیاد پر اصول اور پروگرام ہے۔ ہم سبھوں کو اپنی بات عوام تک پہنچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رکن اور ہر بوتھ پر کم از کم چار فعال رکن بنانے ہیں۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے بہار ریاستی صدر بششٹھ نارائن سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی توسیع کی سمت میں رکنیت مہم پہلی کڑی ہے۔ ریاستی صدر نے بتایا کہ یوپی کے مرزا پور اور جھارکھنڈ کے پلامو میں نتیش جی کا بڑا ہی کامیاب پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پارٹی کے قومی صدر نتیش کمار کو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی جانا ہے۔ لہٰذا ہم سب کو فعال طور پر لگ کر 50 لاکھ کا ہدف مقررہ وقت کے اندر پورا کرنا ہے۔پارٹی کے تنظیمی انتخابات کیلئے ریاست اور ضلع الیکشن افسر جلد ہی طے کر لئے جائیں گے۔ میٹنگ میں بہار بھر سے آئے جے ڈی یو کے ضلع صدور اور تنظیمی انچارج نے رکنیت مہم کی پیش رفت بتائی۔اس موقع پر پارٹی کے قانون ممبر ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف سنجے گاندھی، للن صراف، ہیڈکوارٹر انچارج مع ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر نوین کمار آریہ، رویندر سنگھ اور انل کمار بھی موجود تھے۔ڈکٹر نوین کمار آریہ نے میٹنگ کی نظامت کی۔

About the author

Taasir Newspaper