کولکاتہ 9اپریل(آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کرحملہ بولا۔بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس طرح نہیں بولنا چاہئے۔وہ آر ایس ایس کی زبان بولتے ہیں۔پی ایم مودی نے آسنسول میں جمعرات کو بنرجی کونشانہ بنایاتھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے گالی دیئے بغیر بی جے پی لیڈروں کا کھانا نہیں پچتا۔انہوں نے پی ایم مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بنگال کو تقسیم کرنے نہیں دوں گی۔وزیراعظم کا کام ملک بھر کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کرچلنے کا ہوتا ہے لیکن مودی جی انہیں بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ٹی ایم سی اہم بنرجی نے وزیر اعظم مودی پر ذاتی حملے کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی لیڈر پر ذاتی حملے نہیں کئے ہیں۔میں واجپئی جی، جیوتی باسو اور بدھا دیب بھٹاچاریہ کا بھی احترام کرتی ہوں۔میرا کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہے.ممتا بنرجی نے کہا کہ پی ایم نے جس طرح کی زبان کا استعمال کیا ہے وہ ان کے عہدے کی عزت کم کرنے والاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام دوبارہ بی جے پی پربھروسہ کرنے والی نہیں ہے۔آگے وہ کبھی اقتدار میں نہیں آ پائے گی۔بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو حد میں رہنے کی وارننگ دی۔ (باقی صفحہ 7 پر)انہوں نے
کہا کہ میں آپ کی غلام نہیں ہوں اور اپنی بے عزتی نہیں سہ سکتی۔ممتا بنرجی نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ بیرون ملک دورے پر آپ کے پروگرام میں مصروف بھیڑ کا خرچہ کون اٹھاتا ہے۔میں آپ کی طرح نہیں بول سکتی۔آپ ٹی ایم سی پر دہشت گردی کا الزام لگاتے رہیے۔بنرجی نے کہا کہ میں کہہ سکتی ہوں کہ بی جے پی مطلب خوفناک جلی پارٹی، لیکن میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔میں ایسے الزامات کی سیاست نہیں کرتی۔بنرجی نے کہا کہ اگرچہ کوئی مجھے جیل میں ڈال دے لیکن میں جھکوں گی نہیں۔میں موت سے بھی نہیں ڈرتی۔یہ میری مرضی ہے کہ میں دہلی میں کس سے ملوں یا نہیں ملوں۔مجھ پر کوئی زور آزمائی نہیں کر سکتا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.