اردو ڈائرکٹوریٹ کیلئے 33نئے عہدوں کو ملی کابینہ کی منظوری

ریاست کے افسران و ملازمین کے ڈی اے میں 6 فیصد کا اضافہ

پٹنہ 28 اپریل (امتیاز کریم): نتیش حکومت نے ریاست میں 1995 سے قائم اردو ڈائرکٹوریٹ کیلئے مختلف زمروں کے 33 نئے عہدوں کو منظوری دی ہے۔ اردو ڈائرکٹوریٹ کے قیام کے بعد سے اب تک صرف ڈائرکٹر (اردو) کا ایک عہدہ 1996 وضع ہوا تھا۔کابینہ کی آج بروز جمعرات منعقد میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے مطابق اردو ڈائرکٹوریٹ کیلئے ڈپٹی ڈائرکٹر اردو کا ایک عہدہ ، راج بھاشا افسر اردو کے 4 عہدے ، سینئر راج بھاشا اسسٹنٹ کے 2 عہدے ، راج بھاشا اسسٹنٹ کے 9 عہدے، یوڈی سی کے 4 عہدے اور ایل ڈی سی کے 3عہدوں سمیت کل 33 نئے عہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح ہوکہ 1995 میں اردو ڈائرکٹوریٹ کے قیام کے بعد سے آج تک ڈائرکٹر اردو کے علاوہ کوئی بھی عہدہ وضع نہیں ہوسکا تھا۔ جس کی وجہ سے اردو ڈائرکٹوریٹ کے کام کاج میں دشواری پیش آرہی تھی۔ 4 جنوری 2016 کووزیراعلیٰ کی صدارت میں منعقد، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے تحت اردوڈائرکٹوریٹ کی جائزہ میٹنگ کے دوران وزیرا علیٰ نے اردو ڈائرکٹوریٹ کو مستحکم اور فعال بنانے کی ہدایت دی تھی۔ساتھ ہی راج بھون، سی ایم سکریٹریٹ، سکریٹریٹ کے تمام محکموں، ریاست کے سبھی تھانوں اور عوامی سروکار کے دیگر دفاتر میں بھی اردو سے ہندی میں ترجمہ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اردو ڈائرکٹوریٹ (ہیڈکوارٹر) میں عہدوں کی توضیع سے متعلق کابینہ کے ذریعہ لیا گیا فیصلہ 4جنوری 2016 کومنعقد مذکورہ جائزہ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ کے ذریعہ دی گئی ہدایت کو عملی جامہ پہنائے جانے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔کابینہ کے اس فیصلے سے ریاست کی اردو آبادی میں جوش وخروش اور خوشی کا ماحول ہے۔دوسری جانب آج منعقد کابینہ کی میٹنگ میں ریاست کے افسران وملازمین کو پہلے سے مل رہے (باقی صفحہ 7پر)فیصد ڈی
119 اے میں 1.1.2016 کے اثر سے 6 فیصد کا اضافہ کرنے کافیصلہ لیاگیا ہے۔ اس فیصلے سے ریاست کے سرکاری افسران وملازمین اور پنشن یافتگان کو اب 119کی جگہ پر 125 فیصد ڈی اے ملے گا۔ ساتھ ہی اس کی بقایہ رقم کی ادائیگی جنوری 2016 کے اثر سے بطورنقد ہوگی۔اس پر حکومت کو 841.98 کروڑ روپئے کا اضافی خرچ کرنا پڑے گا۔ اس میں 540.93 کروڑ روپئے ریاستی افسران وملازمین کے ڈی اے کی ادائیگی پرخرچ ہوں گے جبکہ 301.05 کروڑ روپئے پنشن یافتگان کو ڈی اے دینے پر خرچ کرنے ہوں گے۔