امرود کے پتے بالوں کی خوبصورتی کے لئے اکسیر

امرود کے پتے بالوں کی صحت کو بہتر بناکر انہیں مضبوط وچمکدار بناتے ہیں اور نئے بال اگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ امرود کے پتے ڈینگی کے مریضوں کو ان کے کون میں پلیٹلٹس کی مقدار بڑھانے کے لیے پلائے جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر تھوڑی حیرت ضرور ہوگی کہ امرود کے پتوں سے آپ بالوں کی خوبصورتی ودلکشی میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں قدرتی غذائیت سے بھرپور اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو بالوں اور جلدی صحت کو فائدہ پہنچانے میں نہایت مؤثر کردار ادا کرتے ہیں‘ امرود میں وٹامن B کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جو بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے میں کلیدی ومؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق امرود کے پتوں میں بھی غذائی وشفائی خصوصیات انتہائی بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال بالوں کو کئی پریشانیوں سے بچانے معاونت کرتا ہے۔
امرود کے پتے بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں۔ سرکی جلداور بالوں سے خشکی وسرکی جوؤں کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بالوں کی صحت کو بہتر بناکر انہیں مضبوط وچمکدار بناتے ہیں اور نئے بالوں کو اگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ آپ امرود کے پتوں کا استعمال مندرجہ ذیل میں بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق کر سکتی ہیں۔
مٹھی بھر امرود کے تازہ پتے لے کراچھی طرح دھولیں تاکہ ان پر لگی ہوئی مٹی صاف ہوجائے جب پتوں سے تمام گردوغبار صاف ہوجائے تو ایک بڑے برتن میں تقریباََ 1لیٹر پانی گرم کریں اور اس میں ان پتوں کو ڈال کر دھیمی آنچ پر 20۔30منٹ تک پکائیں۔
جب پانی آدھارہ جائے اس پانی کی چھان کر علیحدہ برتن میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے کے بعد اس محلوں کو بالوں کی جڑوں اور بالوں میں انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح لگائیں یااس پانی سے سردھولیں اور 30منٹ تک لگارہنے دیں اور نیم گرم پانی سے سردھو کر خشک کریں۔ اس عمل کو ہفتے میں 1دفعہ ضرور آزمائیں۔
آپ کے بال حیرت انگیز طور پر نہایت خوبصورت لمبے گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
امرود کے پتوں کے استعمال سے آپ کیمیکل اجزاء سے تیار کردہ پروڈکٹس سے محفوظ رہیں گی اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی بالوں کو متاثر نہیں کر پائیں گے۔
جبکہ کیمیکل اجزاء سے بھرپور سنگھاری اشیاء بالوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتی ہیں۔
لہٰذا بالوں کو قدرتی طریقے سے غذائیت پہنچانے اور نگہداشت کرنے کے لیے قدرتی اشیاء سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو اندرونی طور پر صحتمند بنانے کے لیے اپنی خوراک پر بھی توجہ دیں۔