Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اسلام

انسانیت قائم کرنے کیلئے علی ڈے منائے گا امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ

لکھنؤ ۔20 اپریل محمد آفاق۹۔مذہب ، ذات ، طبقے ، تفریق سے اوپر اٹھ کر ہندوستان میں انسانی اتحاد قائم کرنے کے لیے امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ۲۱؍ اپریل ۲۰۱۶ کو شام چار بجے سے آٹھ بجے تک جے شنکر پرساد ہال قیصر باغ میں علی ڈے منائے گا جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنما ، دانشور ، سماجی اور سیاسی تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے ، مولانا علی حسین قمی کی رہائش گاہ پر منعقد جلسے میں مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے میڈیاانچارج اور علی ڈے پروگرام کے کنوینر محمد آفاق نے کہاکہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ مختلف طرح کے انعقاد کرکے آپس میں ایک دوسرے پر الزام لگا کر نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نفرت پھیلانے والے ہی نفرت کے حقدار ہوتے ہیں کیونکہ کوئی بھی بہتر شخص نفرت نہیں پھیلا سکتا۔ اس لیے علی ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ حضرت علی کے پیغام کے ذریعہ ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پورے عالم میں عدم تشدد اور بھائی چارے کا جذبہ تعمیر ہو، ہندوستان میں کوئی غریب ، مظلوم ، کمزور ،پچھڑا، دلت نہ رہے بلکہ سب کا بھلا ہو سب کی ترقی ہو ، سب خوشحال رہیں ۔ ہندوستان میں نفرت اور تشدد کی کوئی جگہ نہ ہو۔مذکورہ جلسے میں خاص طور سے علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی مدنی، راشٹریہ بھاگیداری آندولن کے قومی کنوینر پی سی کریل ، حضرت مولانا عارف نقش بندی، مولانا رضا قمی رضوی، مولانا ممتاز علی، عبدالسلام ، ودھائک پارٹی کے صدر شرت پردھان، حسن عابد زیدی، جن ہت سنگھرش مورچہ کے صدر حاجی محمد فہیم صدیقی ، مولانا نواب میر جعفر عبداللہ، مولان قائم مہدی، اسمارٹ پارٹی آف بھارت کے صدر شہزادہ منصور احمد، قاری محمد جابر جمال ،زبیر جونپوری ، علی مشیر زیدی، عثمان علی، مہدی بھائی ، نریندر یادو وغیرہ معزز افراد موجود تھے۔

About the author

Taasir News Network