آر ایس ایس کے نظریہ کے خلاف ڈپٹی سی ایم نے کی نتیش کمار کی حمایت ، کہا: ہمیں اس گھڑی کا انتظار ہے جب ہندوستان کو آر ایس ایس سے نجات ملے گی
یہاگلے وزیر اعظم نہ دیکھ کر بھاجپا والے ڈر گئے ہیں کہ کہیں نتیش کمار بن جائیں۔ جب لالو یادو سے یہ پوچھا گیا کہ نتیش کمار ملک کے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آئیں گے تو کیا راجد ان کا ساتھ دے گا؟ اس سوال کا جواب لالو پرساد نے اپنے خاص مذاقیہ انداز میں دیا اور کہا کہ ہاں جناب اس میں کوئی دو رائے ہے کیا۔ نتیش کمار ہی اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور راجد ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ ادھر لالو پرساد کے صاحبزادے اور بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے منگل کے روز کہا کہ ہمیں اس گھڑی کا انتظار ہے کہ جب ملک کو آر ایس ایس سے نجات ملے گی۔ انہوں نے آر ایس ایس کے خلاف نتیش کمار کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوکر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ واضح ہوکہ جنتا دل یونائٹیڈ کے صدر کی حیثیت سے نتیش کمار نے کل کہا تھا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نہ توملک کے اور نہ ہی ملک کے عوام کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ میری کسی سے ذاتی مخالفت نہیں ہے میری مخالفت آر ایس ایس کے نظریہ سے ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام شہریوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ میرامقصد بی جے پی کو روکنا ہے۔