ای ٹی وی نامہ نگار کے خلاف ایک مزید عرضداست جد یو کے ایک وفد نے ڈی ایم کو شونپا

کشن گنج ۱۱ اپریل (محمد عظیم الدین)کشن گنج جدیو کی اکائی کی ایک وفد جس میں پروفیسر بلند اختر ہاشمی، فیروزانجم ، نورمحمد ، کمال انجم وغیر ہ شامل تھے نے ڈی ایم پنکج دکشت کو عرضداست شونپا ۔ جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ ای ٹی وی کے نامہ نگار ،برجیش کمار جھا نے جہاں ایک طرف ہندوستان کے خلاف نازیبہ باتیں تحریر کی جن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی آئین میرے جوتے کے نیچے، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار گنجری ہیں وہ کیا ریاست بہار چلائے گا۔ آئین تحریر کردہ معروف بھیم راؤامبیدکر کے خلاف زہر اگلا ہے۔ جو وارٹس اپ کے وی آئی پی گروپ میں لکھا تھا۔ جس کی پرنٹ آؤٹ نکال کر قانون کے ماہر اندردیوپاسوان کی تحریر ی شکایت پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ بعد ازیں وزیراعلی بہار کی توہین اور ہتک عزت کے خلاف جدیو کشن گنج کی ضلع اکائی کے اراکین جن میں پروفیسر بلنداختر ہاشمی، ضیلع صدر فیروز انجم، نورمحمد،اور کمال انجم کی ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسڑیٹ پنکج دکشت کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے جانچ اور سخت کاروائی کریں۔ جبکہ ای ٹی وی کے مقامی نمائندہ برجیش کمار جھا نے اسی گروپ میں ایک گذارش اور صفائی تحریر کیا ہے کہ تمام صحافیوں سے گذارش ہے کہ ایک طرفہ خبر نہ بنائیں بلکہ میرا موبائل ایک دوست لیکر میرے ہی موبائل سے اس طرح سے نازیبہ باتیں تحریر کردی ۔ ان کی نیت خراب تھی جسکی جانکاری مجھے نہیں تھی۔ اسنے میرے یقین پر ٹھیس پہونچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو لیکر میں کچھہ صحافیوں سے ذکر کیا ہوں مگر کچھہ اردواور ہندی نامہ نگاروں میرے خلاف لکھا ہے ۔ جوصیحح نہیں۔ میری بھی باتیں سنیں اور میری باتوں کو اپنے اخبار میں جگہ دیں۔