نئی دہلی، 21؍اپریل(آئی این ایس انڈیا ) مہاتما گاندھی کی پوتی تارا گاندھی بھٹاچاریہ کو امن کو فروغ دینے، اتحاد، ثقافت، تعلیم اور ترقی میں ان کی شراکت کے لیے فرانس کے سب سے اعلی اعزاز میں سے ایک ’دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹر س ‘سے نوازا گیا ہے۔82سالہ تارا کو ’دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرس ‘سے کل دیر شام فرانس کے صدر کی جانب سے فرانس کے سفیر فرینکوئس رچیر نے نوازا۔ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے تارا نے کہا کہ گاندھی کی ہمت کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ گاندھی کی دلیری الگ تھی۔ان کی دلیری محبت اور شفقت سے بنی تھی۔مجھے یاد ہے کہ ان کے کمرے، ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے تھے۔شاید ہی کسی کو ان سے ملاقات کے لیے وقت لینا پڑتا تھا۔تارا نے کہاکہ مجھے یاد ہے کہ سیاستدان کمرے سے باہر یہ کہتے ہوئے آتے تھے کہ وہ ان کے خیال سے متفق نہیں ہیں۔وہ شاید اپنا نظریہ تبدیل نہیں کرتے تھے لیکن وہ یقینی طور پر ان کے دوست بن جاتے تھے۔آج ہمیں اسی دلیری کی ضرورت ہے۔فرانسیسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعزاز تارا کے امن کو فروغ دینے، اتحاد، ثقافت، تعلیم اور ترقی کے میدان میں قابل ذکر کام کوشناخت دیتا ہے جو انہوں نے اپنے دادا مہاتما گاندھی کی یاد اوروراثت کو جاری رکھنے کے عزم کے ذریعے کیا ہے۔آنجہانی دیوداس گاندھی اور آنجہانی لکشمی دیوداس گاندھی کی بیٹی تارا اہم ماہر اقتصادیات مرحوم جیوتی پرساد بھٹاچاریہ کی بیوہ ہیں۔گزشتہ 28سالوں سے وہ کستوربا گاندھی نیشنل میموریل ٹرسٹ کے لیے کام کر رہی ہیں۔اس ٹرسٹ کا قیام مہاتما گاندھی نے اپنی بیوی کی یاد میں دیہی ہندوستان کی ضرورت مند خواتین اور بچوں کی خدمت کرنے کے لیے کیا تھا ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.