بم بنانے والوں کی کھٹیا کھڑی کر دوں گا:راج ناتھ سنگھ

کریم پور ،18؍اپریل (آئی این ایس انڈیا )وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مغربی بنگال کے کریم پور ا میں انتخابی ریلی کے دوران کافی تیور میں نظر آئے۔راج ناتھ نے کہا کہ جس ماں کے لال نے یہاں بم بنانے کا کام کیا، میں نے اس کی کھٹیا کھڑی کر دوں گا۔راج ناتھ نے بے حد جارحانہ رخ اختیارکرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں قانون کا تماشہ بنا دیا گیا ہے۔یہاں کوئی انڈسٹری نہیں چل رہی ہے، صرف یہاں بم انڈسٹری چل رہی ہے۔راج ناتھ اتنے پر ہی نہیں رکے،انہوں نے ریاست کی حالت کو انتہائی خراب قرار دیا۔راج ناتھ نے کہا کہ مغربی بنگال میں اس بار یا تو بم ہوگا یا پھر ہم ہوں گے۔اس سے قبل اتوار کو وزیر اعظم مودی نے ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔انہوں نے ممتا پر اقتدار کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی ہے – انہوں نے کہاتھا کہ پہلے ہی شکست تسلیم کرلینے
کی وجہ سے ترنمول کانگریس ریاست میں اکیلے الیکشن لڑ رہی ہے۔