اسٹرابیری یوگرٹ چاکلیٹ کپ
اجزاء :دہی ۔2/1 کلوگرام ، اسٹرابیری پوری۔1کپ ، اسٹرابیری چنکس۔1کپ ، اسٹرابیری جیلی۔4/1کپ ، کنڈنس ملک یا چینی۔1کپ ، کوکنگ چاکلیٹ کپ بنانے کے لئے
ترکیب:چاکلیٹ کو menltکیجئے اور ربڑ کا یعنی porcelinکپ کیس میں چاکلیٹ ڈال کر گھمائیں تاکہ چاکلیٹ پورا کپ میں لگ جائے اور زیادہ چاکلیٹ کو کپ میں اْلٹا کرکے نکال لیجئے اور کپ کو ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھیے پھر احتیاط سے چاکلیٹ کپ نکال لیجئے۔ دھی میں پوری کنڈنسڈ ملک یا چینی جیلی پاؤڈر ڈال کر مکس کیجئے۔ اسٹرابیری چنک ڈالیں اور چاکلیٹ کپ میں فل کیجئے۔ اسٹرابیری اور منٹ کے ساتھ پیش کریں۔
چنیوٹی کھیر
اجزاء : دودھ۔ – ایک لیٹر ، چاول – آدھ کپ ، چینی۔ایک کپ ، کھویا۔آدھ کپ ، ونیلا کسٹرڈ۔دو کھانے کے چمچ ، الائچی۔چھ عدد ، کیوڑہ۔ایک چائے کا چمچ ، بادام پستہ۔حسب منشاء
ترکیب : چاول کو پانی میں بھگودیں – دودھ میں چاول ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گل جائے۔ پھر کھویا چینی الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پھر کسٹرڈ گھول کر شامل کریں اور کیوڑہ دال کر بعد میں پستہ ڈال کر پیش کریں۔
کوکیز اینڈ کریم آئس کریم
اجزاء : کریم -2 کپ ، دودھ۔ 1کپ ، چینی ۔2/3کپ ، ونیلا ایسنس۔1چائے کا چمچہ ، چاکلیٹ سینڈوچ کوکیز۔20عدد
ترکیب: ایک سوس پین میں 2کپ کریم ، 1کپ دودھ ، 2/3کپ چینی اور 1چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس شامل کرکے چینی حل ہونے تک پکائیں۔اپ تیا ر آمیزہ ایک پیالے میں نکالیں اور پلاسٹک کی پٹی لگا کر فریج میں خوب ٹھنڈا کرلیں۔ 20عددچاکلیٹ کوکیزپلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر بیلن کی مدد سے ٹکڑوں میں توڑیں اور فریزر میں رکھ دیں۔ اب آئس کریم والا آمیزہ ائیر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ جب آئسکریم تقریباً جمنے لگے تو اس میں چاکلیٹ کوکیز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور دوبارہ فریز رمیں رکھ دیں۔