بچوں کے پکوان

بادامی چاکلیٹ کیک

اجزاء:کھجور۔15عدد ، بادام۔1کپ ، کوکنگ چاکلیٹ۔2/1کپ
ترکیب:کوکنگ چاکلیٹ کو میلٹ کرلیں۔ کھجور میں سے گٹھلی نکال کر بادام ڈال لیں۔ باقی بادام باریک کٹ کرلیں۔ اب کھجور جس میں بادام رکھا ہے اسکو کوکنگ چاکلیٹ میں رول کریں اور کٹ کئے بادام میں لگا کر پیش کریں۔

مارنگ گلوری کپ کیک

اجزاء: میدہ۔2کپ ، چینی۔ایک کپ ، انڈے۔4عدد ، بیکنگ پاؤڈر۔1چائے کا چمچہ ، دار چینی پاؤڈر۔2/1کھانے کا چمچہ ، گاجر۔2/1کپ ، سیب۔ایک عدد ، کشمش۔ ایک کپ ، اخروٹ۔4/1کپ ، بٹر یا تیل۔2/1کپ
ترکیب: میدہ میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔انڈے چینی، مکھن اچھی طرح مکس کرنے کے بعدکشمش،سیب،کدوکش گاجر،کدوکش اخروٹ ، دار چینی پاؤڈر ڈال کر مکس کرنے کے بعد میدہ ڈال کر مکس کرلیں اور پھر کپ میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں180سینٹی گریڈپر بیک کرلیں25سے 30منٹ تک کے لئے۔

اندراسے

اجزاء: چاول کاآٹا۔300گرام ، چینی۔250گرام ، پانی۔1کپ ، پسی الائچی۔2/1چائے کا چمچہ ، گھی۔تلنے کے لئے ، تِل۔1کپ ، بیکنگ پاؤڈر۔1چائے کا چمچہ
ترکیب:250گرام چینی اور ایک کپ پانی کو پکا کر شیرہ بنا لیں۔اب اس میں300گرام چاول کا آٹااور 1چائے کا چمچہ بیکنگ پا?ڈرڈال کر گوندھ لیں۔پھر اس میں1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی ملا کر ایئرٹائٹ جار میں4دن کے لئے رکھ دیں۔جب استعمال کرنا ہو تواس میں سوڈا ملائیں اورگولیاں بنا کرایک کپ تِل لگائیں اور تل کر گولڈن کرلیں۔