تروارا؍سیوان03 اپریل (پرویز اختر) جی بی نگر تھانہ علاقہ کے تروارا بازار میں اتوار کے روز بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جد یو کے سابق ضلع صدر مرتضیٰ علی قیصر و عبدالکریم رضوی کی قیادت میں استقبال کیا گیا۔ اسی دوران بہار ریاستی پرارمبھک شیکچھک سنگھ کے ضلع سکریٹری محمد شہید عالم و مہاراج گنج بلاک کے ٹیچر سیلیش کمار سنگھ نے ٹیچروں کے مختلف مسائل کو لے کر وزیرتعلیم کو میمورنڈم سونپا جبکہ سینئر سیکنڈری سنگھ کے اروند کمار پرساد نے میمورنڈم پیش کیا۔ تعلیم سے جڑے کئی مسائل سے واقف کرایاوہیں عظیم اتحاد کے لیڈران نے بھی ہائی اسکول تروارا راجکیہ اپرگریڈ میڈل اسکول تروارا کستوربہ گاندھی رہائشی اسکول تروارا کے مسائل سے وزیر تعلیم کو واقف کروایا جبکہ اسپرنگ بیل انٹرنیشنل پبلک اسکول تروارا میں بھی ڈائرکٹر نارائن کمار و این اس یو آئی کے صدر لال بہادر کمار نے مشترکہ طور سے ہار پہناکر وزیر تعلیم کا استقبال کیا اس موقع پر سونو انصاری، مسٹر انصاری، منان عراقی، راج کمار ساہ، کلیم عراقی، للن یادو، الگو میاں، راکیش مشرا ، ٹھاکر امرجیت سنگھ، بھولا سنگھ، سریندر پرساد، بالیسٹر تیواری، انور علی، ننھے حواری سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ وہیں وزیر تعلیم نے سبھی مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔
تروارا میں وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری کا پرتپاک استقبال
