جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں دعائیہ مجلس کاانعقاد

پٹنہ، 7اپریل (طارق حسن)۔ اللہ رب العزت سے اپنی ضروریات مانگنے اور اس کے دربار میں ہاتھ اٹھاکر دعاء کرنے سے پروردگار عالم کو بہت خوشی اور مسرت ہوتی ہے، اور اللہ تعالی اس کی وجہ سے اپنے بندوں کے حاجات اور ضروریات کو پورا فرماتے ہیں، اور جو انسان اللہ رب العزت سے دعاء نہیں مانگتاہے، توحدیث میں آتاہے کہ اللہ تعالی ایسے انسان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں، اس بات کا اظہار مولانا محمد قاسم بانی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے طلبہ جامعہ اور اساتذہ کے سامنے دعائیہ مجلس کے انعقاد کے موقع پر کہی، واضح ہوکہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں ہر جمعرات کو بعد نماز فجر دعائیہ مجلس کا انعقاد کیاجاتاہے اور تمام طلبہ جامعہ سوا لاکھ آیت کریمہ لاالہ الاانت سبحانک انی کنت من الظالمینکا ورد کرتے ہیں اور حاضرین اور تمام امت مسلمہ کیلئے دعاء کا اہتمام کیاجاتاہے حسب سابق آج مورخہ ۷؍ اپریل ۲۰۱۶ء بروز جمعرات جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی مدنی مسجد میں بانی جامعہ مدنیہ مولانا محمد قاسم سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ کی صدارت میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا، جس میں جامعہ کے تینوں شعبے، شعبہ دینیات ،شعبہ عربی وحفظ کے تمام طلبہ نے شرکت کی، طلبہ کرام نے آیت کریمہ کا ورد کیا اس کے بعد محمد امجد متعلم جامعہ نے پرسوز آواز میں قرآن کریم کی تلاوت پیش کی، جبکہ محمد وفا متعلم جامعہ نے اپنے مترنم آواز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مجلس میں دمام سے تشریف لائے ہوئے مہمان مکرم ڈاکٹر ظفر نے طلبہ سے مختصر خطاب فرمایا اور کہا: کہ آپ طلبہ کرام اپنے اندر یہ ہمت اور حوصلہ اور جذبہ رکھیں کہ ہم وہ سب کر سکتے ہیں جو دوسرے کرتے ہیں، ان کامیابیوں کو ہم بھی چھو سکتے ہیں، ڈاکٹر صاحب نے مزید فرمایا کہ آپ جو بھی حاصل کررہے ہیں اس کو سو پرسینٹ حاصل کریں، آدھاادھور ا حاصل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پوری محنت کے ساتھ دینی علم کو سو پرسینٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں، آپ کی پرسوز اور پر کیف دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، مجلس میں مختلف حضرات کیلئے جن کے نام پیش کیے گئے تھے، خصوصی طور پر اور امن عالم اور عالم اسلام کیلئے عمومی طور پر دعائیں کی گئیں، اس کے بعد بانی جامعہ مولانا محمد قاسم نے دستار بندی میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے بیگ اور ایک جوڑا کپڑے عنایت فرمائے، مولانا موصوف نے طلبہ کرام کو حصول علم میں محنت کرنے کی تلقین فرمائی، پروگرام میں بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب کے علاوہ ناظم جامعہ مولانا محمد ناظم ، صدر المدرسین مولانا مرغوب الرحمن ، مولانا منہاج الدین ، مفتی سیف الدین ، مفتی عقیل الرحمن ، مفتی عبدالاحد ، مولانا محمداکرم ، قاری عبدالغنی ، قاری دستگیر ، قاری نور الزماں ،مولانا عبدالرحمن ، مولانا سہیل اختر ، مولانا نصیر الدین ، مولانا عبدالحسیب اساتذہ جامعہ شریک تھے۔