جدیو کے قومی صدر بننے پرنتیش کومبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

پٹنہ 24 اپریل (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار کو جدیو کے قومی صدر بننے پر آج صبح سے ہی 7 سرکلر روڈ واقع وزیراعلیٰ رہائش گاہ پر مل کر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا رہا۔ جدیو ایم پی ،ایم ایل اے، ایم ایل سی ، سابق ایم ایل اے ، بہار اور دوسری ریاستوں سے آئے جدیو لیڈروں اور کارکنان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے مل کر انہیں جدیو کے قومی صدر بننے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ بشمول جدیو کے قومی صدر نتیش کمار نے سبھی کارکنان سے ایک ایک کر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم پی آر سی پی سنگھ ، ایم ایل سی سنجے سنگھ عرف گاندھی جی اور دوسرے رہنما موجود تھے۔