نئی دہلی27اپریل(آسیہ فاطمہ) عام آدمی کی قومی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ترقی کی بات بھول گئی ہے، یہ جرائم کی طاقت پر بھارت ماتا کی جے بلوانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے کام کاج سے طالب علم اور کسان ہی نہیں ملک کے چیف جسٹس بھی دکھی ہیں۔یہ حکومت انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو بھلا چکی ہے۔اروند کجریوال نے کہا کہ دنیا عام آدمی پارٹی کی حکومت کے کام کاج کی تعریف کر رہی ہے اور مرکز ہماری راہ میں روڑنے اٹکانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پھربھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں اوردہلی کی عوام کے مفادکیلئے کام کر رہے ہیں،ہم روز اپنا انتخابی منشور پڑھتے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کو شاید ہی یاد ہو کہ انہوں نے وعدے کیا کئے ہیں۔کجریوال نے کہا کہ انہوں نے دہلی کو سستی بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا بھی کیا۔دارالحکومت میں 24گھنٹے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں ہر خاندان کو20ہزارلیٹرپانی مفت میں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالف کوستے تھے کہ مفت میں پانی بانٹ کر آپ جل بورڈ کو قرض میں ڈبودے گی لیکن گزشتہ مالی سال میں جل بورڈ کو 176کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.