رانچی 06اپریل (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے آج بوکارو میں طویل عرصہ کے انتظار کے بعد درگاہ پل سمیت قریب 180955905 روپئے کی لاگت سے عمل درآمد 12 منصوبوں کا افتتاح کیا اور 537193618 روپئے کی لاگت سے زیر تعمیر 12 منصوبوں کا آن لائن سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دو برسوں کے درمیان جھارکھنڈ میں اعلیٰ معیار کے کئی پلوں کی تعمیر ہوگی، ساتھ ہی پوری ریاست میں سڑکوں کا جال بچھے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پل لوگوں کو آپس میں جوڑنے کاکام کرتا ہے اس سے دوریاں کم ہوتی ہیں۔ حکومت کی پالیسیاں بھی جوڑنے والی ہے ،حکومت ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار شفافیت کے ساتھ کام کررہی ہے شفافیت اور جوابدہی ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ زیادہ سے زیادہ منصوبوں کا آن لائن کام شروع ہوچکا ہے۔ اس سے شفاف حکمرانی میں مدد ملے گی۔ عوام بھی سرکار کو مشورہ دے سکتے ہیں۔ اس کیلئے 181 ڈائل کرنے کی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلے سے نپٹنے کیلئے برسات کے پانی کا اسٹوریج ضروری ہے۔ پانی کی بربادی نہ ہو اس کا دھیان سب کو رکھنا ہوگا انہوں نے عوام سے پانی کا سمجھداری کے ساتھ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ (باقی صفحہ 7 پر) انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں وافر مقدار میں کوئلہ ہے ہم بجلی کی ضرورتوں کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں وافر مقدار میں کوئلہ ہے ہم بجلی کی ضرورتوں کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جھارکھنڈ2019 تک پاور ہب کے طور پر فروغ پائے گا۔ اس کی شروعات پتراتو سے ہوچکی ہے لیکن انہوں نے توانائی کے متبادل وسائل پر بھی غور کرنے پر زور دیا۔
جھارکھنڈ میں 71.80 کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح
