اسلامی تاریخ : حضرت صہیب رومیؓ
حضرت ابو سفیانؓ کا نام صخر تھا، حضورﷺ کی نبوت سے پچاس سال پہلے پیدا ہوئے، آپﷺ سے وہ عمر میں دس سال بڑے تھے۔ مسلمان ہونے سے قبل وہ حضورﷺ اور اسلام کے بڑے دشمن تھے، کئی مرتبہ مسلمانوں کے خلاف جنگ کی، جنگ اُحد میں کفار کی قیادت کی، لیکن ان کی بیٹی اُم حبیبہؓ شروع ہی میں مسلمان ہوگئی تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ حبشہ ہجرت کرگئی تھیں، ان کے شوہر کا وہاں انتقال ہوگیا، تو حضورﷺ نے بادشاہ حبشہ کو اپنا وکیل مقرر فرماکر ان سے نکاح کرلیا، اس طرح حضرت ابوسفیانؓ حضور کے خسر ہوگئے۔حضرت ابو صفیانؓ فتح مکہ سے ایک دن قبل رات میں مسلمان ہوئے، اسلام قبول کرنے کے بعد حضورﷺ سے بہت محبت ہوگئی اور دین اسلام کی خاطر جان و مال لگادینے کے لیے ہر وقت تیار رہتے، چنانچہ جنگ حنین کے موقع پر کفار سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی، روم کے مقابلہ میں جنگ یرموک کے موقع پر میدان میں بہادری سے آگے آگے مقابلہ کرتے رہے، دوسری آنکھ بھی اس جنگ میں چلی گئی۔ حضرت عثمانؓ کے امانۂ خلافت میں ۳۳ھ میں ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال فرمایا۔