خون بہانے والے پھر برسراقتدار ہونا چاہتے ہیں: ممتا بنرجی
کولکاتہ 12 اپریل(ایجنسی): ناردا اسٹنگ آپریشن پر اپوزیشن کی سخت تنقیدوں کا سامنا کررہی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ہم ان لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے جو صرف ذاتی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔ کمار گنج کے سفاناگڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں ان لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے جو صرف ذاتی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں۔ ہم ایسے لوگوں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی ایم نے بنگال پر 34 سال تک حکومت کی اس نے کسانوں سے زمین چھین لی، مخالفت کرنے والوں پر گولیاں چلائیں، وہ لوگ پھر اقتدار میں واپس ہونا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پھر خون بہائیں گے۔ اس لئے انہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیا جانا چاہئے۔ کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان تال میل پر کہا کہ ان دونوں جماعتوں کے لیڈران ٹی وی اسٹوڈیو میں بیٹھ کر تبصرہ کرتے ہیں انہیں عوام میں جانے کیلئے فرصت نہیں ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.