بٹیر پلاو
اجزاء:بٹیر۔6۔8عدد ، سیلا چاول۔300 گرام ، ادرک لہسن کا پیسٹ۔2 کھانے کے چمچے ، پیاز۔2 عدد ، دہی۔ایک پاؤ ، تیز پتے۔2۔3 عدد م، لونگ۔4۔5عدد ، بڑی الائچی۔3۔4عدد ، دار چینی2۔3 ہڈیاں ، ثابت زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ ، ثابت کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچہ ، کْٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچہ ،، پسی لال مرچ۔2کھانے کے چمچے ، ثابت دھنیا۔1/2 چائے کا چمچہ ، چکن کیوب۔2۔1چائے کا چمچہ ، ہری مرچ۔3۔2عدد ، ہرا دھنیا۔2/1گٹھی ، زردے کارنگ۔ایک چٹکی ، گھی۔1/2کپ ، نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب:بٹریں تیار کرنے کا طریقہ: بٹیروں کو صاف کرکے دہی لگایءں اور ایک طرف رکھ دیں۔پھر انہیں دھو لیں۔
پلاؤ بنانے کا طریقہ:ایک پین میں گھی گرم کرکے پیاز براؤن کرلیں اور آدھی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب اس گھی میں تیز پتے، لونگ ، بڑی الائچی،دارچینی، ثابت زیرہ اور ثابت کالی مرچ ڈال کر کڑ کڑا لیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں اور بٹیر شامل کریں۔اب اس میں کٹی کالی مرچ،پسی لال مرچ، ثابت دھنیا پاؤڈر، چکن کیوب، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ پھر چکن کیوب اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ یخنی بن جائے۔ اب اس میں چاول شامل کرکے مکس کریں اور پکائیں۔جب چاول تیار ہوجائیں تو دم لگاتے وقت آدھی بچی ہوئی پیاز اور زردے کا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔آخر میں اسے ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
چکن جلفر یزی
اجزاء : بون لیس چکن (بوٹی ) 1/2کلو ، کچی پسی پیاز 2عدد ، ٹومیٹو کیچپ 1پیالی ، کْٹی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچہ ، کْٹی کالی مرچ 1چائے کا چمچہ ، بھنا اور پسا سفید زیرہ 1/2کھانے کا چمچہ ، شملہ مرچ کوبز 3عدد ، لمبی باریک کٹی ہری مرچ 4عدد ، نمک حسب ذائقہ ، ادرک لہسن کو پیسٹ 1کھان کے چمچہ ، سویاسوس 1کھانے کا چمچہ ، سفید سرکہ 2کھانے کے چمچے ، پیاز 2عدد ، تیل 1/2پیالی
ترکیب:
ایک کڑاہی میں 1/2پیالی تیل گرم کرکے اس میں 2 عدد کچہ پسی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔اب اس میں 1/2کلو چکن بوٹی ، 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کو پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔ پھر اس میں 1کھانے کا چمچہ کْٹی لال مرچ، 1پیالی ٹومیٹو کیچپ ، 1چائے کا چمچہ کْٹی کالی مرچ، 4عدد لمبی باریک کٹی ہری مرچ ، 1/2کھانے کا چمچہ بھنا اور پسا سفید زیرہ ، 1کھانے کا چمچہ سویا سوس اور 2کھانے کے چمچے سفید سرکہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دَم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک الگ فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں 3عدد شملہ مرچ کیوبز اور 2عدد پیاز ڈال کر اِسٹر فرائی کریں اور تیار چکن میں ڈال دیں۔ مزے دار چکن جلفریزی تیار ہے۔
چٹنی آلو
اجزاء: اْبلے ہوئے آلو۔دو عدد ، آلو بخارے۔200گرام ، پسی لال مرچ۔آدھ چائے اک چمچہ ، چاٹ مصالحہ۔آدھ چائے کا چمچہ ، ثابت زیرہ۔آدھ چائے کا چمچہ ، پسی ہوئی کھٹائی۔آدھ چائے کا چمچہ ، پسا دھنیا۔آدھ چائے کا چمچہ ، چینی۔تین چائے کے چمچے ، ہر ا دھنیا۔حسب ضرورت ، پودینہ۔حسب ضرورت ، ہری مرچ۔تین عدد ، نمک۔حسب ذائقہ ، تیل۔چار سے پانچ کھانے کے چمچے
ترکیب:پہلے پین میں چار سے پانچ کھانے کے چمچے تیل ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں آلو بخار ے ، پسا دھنیا ، ہر ی مرچ، چینی ، ثابت زیرہ ، پسی ہوئی کھٹائی ، چاٹ مصالحہ ، پسی لال مرچ ، حسب ذائقہ نمک اور پانی ڈال کر پکائیں۔ اب اس میں اْبلے آلو ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں۔ اس کے بعد ڈش میں نکال کر حسب ضرورت ہر ا دھنیا اور حسب ضرورت پودینہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔
سیب کی بھجیا
اجزاء: سخت ہرے سیب۔ چار عدد درمیانے ، نمک۔حسب ذائقہ ، پیاز۔ دو عدد درمیانی ، لال مرچ پسی ہوئی۔ایک کھانے کا چمچ ، ٹماٹر۔تین عدد درمیانے ، شملہ مرچ۔ایک عدد درمیانی ، ڈبل روٹی کے سلائس۔چھ سے آٹھ عدد ، ماجرین یا مکھن۔دو کھانے کے چمچ ، ہرا دھنیا۔ایک کھانے کا چمچ ، چینی۔ایک چائیکا چمچ ، اولیو آئل۔دو کھانے کے چمچ
ترکیب:سیب کو دھو کع اس کی کا شیں کاٹیں ااور درمیان سے بیج نکال کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں، پیالے میں رکھ کر ہلکا سا نمک چڑک کر رکھ لیں تاکہ رنگت خراب نہ ہو پیاز کو باریک کاٹ لیں شملہ مرچ کو دھو کر اس کے چوکور ٹکڑے کرکے رکھ لیں اور ٹماٹر کو بھی باریک کاٹ لیں۔ پین میں اولیو آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں، خیال رہے اس کی رنگت گہری نہ ہو ورنہ ذائقہ خراب ہوجائے گا۔ پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، شملہ مرچ اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ جب ٹماٹر گلنے پر آجائیں تو کٹے ہوئے سیب نمک اور چینی ڈال کر ملائیں ڈھک کر دس سے بارہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں اور سرو کریں۔