مدرسہ خیر العلوم بریار پور میں جلسۂ دستار بندی کا انعقاد
مشرقی چمپارن، 8اپریل (محمد ارشد)۔ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان کامیابی اور ترقی کے منا زل طے کر سکتا ہے ۔ بغیر اس کے انسان ایک کورے کا غذ کی طرح ہے ۔انسان کو چاہیئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے آپکو علم کے زیور سے مزین کرے بغیر اس کے انسان ہر جگہ گمراہ ہوتا ہے اس میں بھی دینی تعلیم کا سب سے اہم وزن ہے اور بغیر اس کے کوئی چا رۂ کار نہیں ہے۔کیونکہ قرآن مجید کے ایک ایک حرف پر دس دس نیکیاں دینے کا وعدہ اللہ رب العزت نے خود کر رکھا ہے۔اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی مالک الملک نے خود لے رکھی ہے ۔مذکورہ باتیں آج مدرسہ خیر االعلوم محلہ بریا رپور موتیہاری میں جلسۂ دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوپی سے تشریف لائے مفتی عبد اللہ پھولپوری نے کہی ۔انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا حصول ہی زندگی کی کا میابی کا مظہر ہے ۔اس موقع پر موصوف نے کہا کہ کامیاب زندگی گذارنے کے لئے رسول پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا نچوڑ پرعمل کرنا ضروری ہے۔اور قوم کو سیرت پاک پر چل کر دین اور آخرت کو سنوارنے کا قابل قدر مشورہ دیا ۔انہوں نے لوگوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم معاشرہ قرآنی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بد دینی و جہالت کے اندھیرے میں ڈوبا پڑا ہے۔ جسکو منور کرنے کے لئے بڑی محنت اور جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمان رسول پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو پامال کر رہاہے اور غیروں کے نقش قدم پر چل رہا ہے جس کی وجہ سے ہر طرف مسلمانوں کو ذلیل وخوار کیا جا رہا ہے اور مسلمان ہر طرح کی پریشانی میں مبتلاء ہے۔مفتی موصوف نے کہا کہ لوگوں نے اپنا رشتہ حق تعالی سے توڑدیا ہے آج کا مسلمان اپنے بچے بچیوں کی بیاہ شادیوں میں فضول خرچی کر رہا ہے ۔لاکھوں روپیہ یونہی ڈیکوریشن میں اڑادیتا ہے اللہ کے راستے اور اپنے بچوں کی تعلیم پرخرچ نہیں کرتا ہے ۔مولانا نے کہا کہ حق تعالی نے ہمیں اشرف المخلوقات بنا یا اور سارے بندوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اور ساری کایئنات بندوں کے لئے بنا ئی ہے۔ حق تعالی نے اپنے بندوں کیلئے بے شمار نعمتیں پیدا فرمائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ائے لوگوں اللہ کے غضب اور غصے سے ڈرو۔اور قر آن پاک کو مضبو تی سے تھام لو ۔ بغیر اس کے کوئی چارۂ کار نہیں ہے۔اس موقع پر قرب وجوار کے درجنوں مدارس کے ذمہدارموجود تھے ۔شر کت کرنے والوں میں مدرسہ منبع العلوم کے ناظم مولانا بہا ء الدین صا حب ،مدرسہ معراج العلوم کٹھملیاکے ناظم قاری اطیعواللہ صا حب ، مدرسہ تجوید القرآن خیروا کے ناظم حافظ حسام الدین ،یوپی سے تشریف لائے مولانا الیاس صاحب اور بچوں کے ہزاروں گارجین اور سر پرستوں کے اسماء شامل ہیں۔جلسہ کا آغاز باضابطہ مد ھیپورہ کے طالب علم گل شاد نے تلاوت کلام اللہ سے کیا جب کہ نعت خوانی دربھنگہ کے غیاث الدین نے کیا ۔جلسہ کے پہلے نششت میں بچوں نے تقاریر اور اپنے کارنامے پیش کئے اس کے بعد حضرت کے وعظ ونصا ئح کا سلسلہ شرو ع ہوا۔اس موقع پر ۲۳؍ بچوں کی دستار بندی کی گئی اور حضرت کی پر نم دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔