بیرول (دربھنگہ)03 اپریل (شمیم احمد رحمانی)۔ مسلمانوں کے حل طلب مسائل اور مشکلات کا انبار ہے بات کہاں سے شروع ہو اور کہاں ختم ہو اب یہ بھی دشوار نظر آر ہا ہے۔ اندرونی اور بیرونی سطح پر مسلمانوں اوراس کے مذہب کو نشانہ پر لیا جارہا ہے ایسے وقت میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحیح راستے پر چلیں اپنے عمل سے عام انسانوں کو اسلام کی صحیح تعلیمات کو سمجھنے کا موقع دیں، مذکورہ باتیں دربھنگہ ضلع کے حیا گھاٹ بلاک واقع مسلمانوں کی کثیر آبادی پر مشتمل گاؤں موضع شیر نیا کے جامعہ دارالعلوم شیرنیا میں منعقد پیغام شریعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنید عالم صدر مرکزی جمیعتہ علماء سیمانچل حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاذ مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ نے کہی، انہوں نے شریعت پر عمل کرنے کیلئے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پھر مسلم پرسنل لاء اور ملک کا سیکولر جمہوری نظام فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے جبکہ دین اور دستور کی حفاظت کے بغیر مضبوط ہندوستان کی تعمیر نا ممکن ہے۔ جید عالم دین مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے اپنے پر مغز خطاب میں کہا کہ ملک کی بعض اقلیتیں جن میں مسلمان بھی شامل ہیں ملک کے دستور نے کچھ خصوصی شعبوں میں الگ الگ مذہبی قوانین پر عمل کا اختیار دے دیا ہے اسی کا نام پرسنل لاء ہے۔ اسی کے تحت مسلمانوں کو بھی دستور ہند میں یہ حق دیا گیا ہے کہ نکاح ، طلاق، ایلا، ظہار، لعان ، خلع، مباراۃ، عدت، وراثت، ہبہ،ولایت، رضاعت، حضانت اور وقف وغیرہ سے متعلق مقدمات اگر سرکاری عدالتوں میں دائر کیے جائیں اور دونوں فریق مسلمان ہوں تو سرکاری عدالتیں اسلامی شریعت کے مطابق ہی مذکورہ معاملات میں فیصلہ کریں گی۔ 1937 میں نافذ شریعت ایکٹ میں بھی اس کی وضاحت موجود ہے ،جید عالم دین حضرت مفتی رضوان قاسمی نے جامعہ دارالعلوم شیرنیا کے بانی و ناظم الحاج مفتی محمد صابر قاسمی کو پیغام شریعت کانفرنس کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی مہم دین و دستور بچاؤ تحریک کو کامیاب کریں اور اس سلسلے میں بورڈ کے فعال جنرل سکریٹری امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ اجلاس سے مولانا انواراللہ ملک قاسمی سیتامڑھی، حضرت قاری ابرار احمد صدر جمیعتہ علماء دربھنگہ کے علاوہ مقامی علماء کرام دہلی ، دیوبند وغیرہ کے اکابر نے بھی خطاب کیا ادیب با کمال مولانا آفتاب غازی کی نظامت میں قبل فجر نماز دعاء پر اجلاس ختم ہوا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.