سی بی آئی اوراے سی بی کو ختم کیا جائے:کجریوال

نئی دہلی، 29اپریل؍(آئی این ایس انڈیا) اگستاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے کے سلسلے میں حکومت پر سونیا گاندھی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج سی بی آئی اور اے سی بی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے سلسلے میں اٹلی کی عدالت کے حکم میں اگر ان کا نام آتا تو اب تک مودی انہیں گرفتار کر لیتے لیکن گاندھی خاندان کے خلاف انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ انہیں ایماندار مانتے ہیں۔آپ لیڈر نے بی جے پی صدر امت شاہ پر بھی نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ شاہ ہاتھ جوڑ کر سونیا سے پوچھ رہے ہیں کہ سودے میں مبینہ رشوت لینے والے کا نام بتا دیجئے اور سوال کیا کہ کیا جانچ اس طرح ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی نے میرے خلاف سی بی آئی سے چھاپہ ڈلوا دیا لیکن سونیا جی اور واڈرا جی پر نہیں،مودی جی کو گاندھی خاندان ایماندار لگتا ہے۔کجریوال نے پوچھا کہ اٹلی کی عدالت کے حکم پر اگر میرا نام ہوتا تو مودی جی اب تک مجھے گرفتار کرا چکے ہوتے لیکن سونیاجی کی جانچ بھی نہیں کر رہے ہیں،کیوں؟۔ایک کے بعد ایک اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے کہا ہے کہ امت شاہ جی سونیا جی سے ہاتھ جوڑ کر پوچھ رہے ہیں پلیز کس نے رشوت لیا بتا دو،کیا اس طرح جانچ پڑتال ہوگی؟ تب سی بی آئی اور ایس بی کو بند کر دیجیے۔کجریوال نے متنازعہ ہیلی کاپٹر سودے میں بی جے پی کو سونیا گاندھی اور دیگر کانگریسی لیڈران کو کل گرفتار کرنے کا چیلنج دیا تھا