Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

شراب فروخت کرنے والوں پر کڑی نگا ہ رکھیں :ڈی ایم

بہار شریف، 6اپریل (محمد توصیف جمال) پورے ضلع میں غیر قانونی شراب بنا نے والے اور فروخت کرنے والے پر کڑی نگا ہ رکھی جا ئے ۔ اس کے لیے چھا پہ ماری اور چیکنگ مہم میں تیزی لا ئی جا ئے ۔مذکورہ ہدایت ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے افسران کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ۱۸؍چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں جو اپنا کام بخوبی سے انجام دینگے اس کے ساتھ ساتھ بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی کڑی نگا ہ رکھی جا نی چا ہئے ۔ نشست میں ایکسائز سپرنٹینڈنٹ رام با بو نے کہا کہ مو جو دہ وقت میں چار گا ڑیوں کے ذریعہ دو ٹیم بنا کر چھا پہ ماری کی کاراوئی کی جا رہی ہے جس پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انہیں پانچ مزید گاڑیاں محکمہ سے اور منگا کر دی جا ئے گی ۔ تا کہ پورے ضلع میں چھا پہ ماری مہم تیز رفتاری کے ساتھ ہو سکے ۔اس مو قع پر پولس کپتان کمار اشیش نے ضلع کے سبھی تھا نہ انچارج کو حکم دیا کہ اپنے اپنے حلقہ میں چھا پہ ماری تیز کرنے کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع با شند گا ن اس متعلق کنٹرول روم کے فون نمبر ۱۰۰؍اور ٹال فری نمبر 18003456269پر کسی طرح کی معلو مات فراہم کر سکتے ہیں ۔

About the author

Taasir News Network