عالمگیریت کے سبب تعلیمی معیار میں آئی گراوٹ: پرمود کمار

مشرقی چمپارن، 16اپریل (محمد ارشد)۔ عالمگیریت کے سبب حال کے دنوں میں تیزی سے تعلیمی معیار گرا ہے ۔ طالب اور استاد کے مقدس رشتے بھی تجارتی رشتے بن کر رہ گئے ہیں ۔ مذکورہ باتیں موتیہاری ایم ایل اے پرمود کمار نے سی سی ایس کے زیر اہتمام مقامی اردو لائبریری میں منعقد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے طلبہ میں خوابیدہ صلاحیتوں کو تلاشنے اور تراشنے کی سمت میں سی سی ایس کی کاوش قابل تحسین ہے ۔ اس طرح کی کوششیں گاؤ ں کی سطح پر کی جانی چائیے ۔ جناب کمار نے طلبہ کو صحیح سمت میں تعلیمی رفتار جاری رکھنے کی صلاح دی ۔ موقع پر ماہر تعلیم ڈاکٹر پروفیسر اقبال حسین نے موجودہ تعلیمی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ موجود ہ تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا بے حد فقدان ہے ۔ اساتذہ اس سمت میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جناب حسین نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی بہتر تعلیم کاحصول ممکن ہے ۔ تعلیم کے حصول میں وسائل کبھی مانع نہیں بنتا ۔ انہوں پوری تندہی کے ساتھ حصول علم میں مشغول ہونے پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے غنی محمد مڈل اسکول جٹوا سکول کے کوڈی نیٹر اعجازالحق نے سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانے کیلئے کچھ اہم نکات کی جانب اساتذہ کی توجہ مبذول کرائی ۔ جناب حق نے کہا کہ اساتذہ کی کوششوں سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی ماحول پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔ خطاب کرنے والوں میں آل بہار اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے ریاستی کنوینر عقیل احمد ، خازن فیروز عالم ، گروکل کری ایشن کے ڈائرکٹر پریمل کمار ، ضلع اسکول کی سابق پرنسپل ششی کلا کماری ، نیوجن پدادھیکاری بھرت جی رام وغیرہ شامل ہیں ۔ تقریب کی صدارت نودئے اسکول کے سابق پرنسپل جگت نارائن پرساد و نظامت شتیس کمار ساتھی نے کی ۔ موقع پر لکچھیہ ۲۰۱۶ ؁ ء کے کامیاب طلبہ کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں ائی ۔ بلاک سطح پر منعقد اس مقابلہ جاتی امتحان میں پہلی پوزیش حاصل کرنے والے مڈل اسکول چیلاہاں کے طالب راج کمار کو سائیکل بطور انعام دیا گیا ۔ وہیں دوسرے مقام پر رہے غنی محمد مڈل اسکول جٹوا اردو کے طالب پرمود کمار کو سولر لیمپ دیا گیا۔ اس کے ایک سو طلبہ کے درمیان تشجیعی انعام کی تقسیم ہوئی ۔ مذکورہ مقابلہ جاتی امتحان میں بہتر کارکردگی کیلئے آل بہار اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے جانب سے جٹوا مڈل اسکول کے پرنسپل کو ٹرافی دیکر اعزاز بخشا گیا۔ تقریب میں منی بھوشن سہائے ۔محمد منت اللہ ، عذیر عالم ، نعیم الدین سلفی ، وجئے اپادھیائے ، ہریندر پرساد ، سی سی ایس کے ڈائرکڑ سبودھ کمار ، محمد امان اللہسمیت بڑی تعداد میں اساتذہ ، طلبہ و ان کے گارجین موجود تھے ۔