ملت شفاخانہ خاص طورپر غریب ونادار لوگوں کے لئے قائم کیا گیا

سہارنپور12 مارچ (احمد رضا)؍اپریل: ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعۃالطیبات حبیب گڑھ میں ملت شفاخانہ قائم کیاگیاہے جس کاآج افتتاحی پروگرام پروگرام منعقدہواپروگرام کے مہمان خصوصی حکومت یوپی کے کابینہ وزیرشاہد منظورنے فیتاکاٹ کرملت شفاخانہ کاافتتاح کیااس موقع پر انہوں نے مولانامحمدیعقوب ب بلندشہری کے اس قدم کو بہت سراہا اور کہاکہ مولانامحمدیعقوب بلندشہری کا یہ کارنامہ قوم وملت کے لئے بہت نفع بخش ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ بہترین انسان وہ ہے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے اور مولانا بلندشہری ایک بہترین انسان ہیں جو قوم وملت اور انسانیت کے لئے ہمہ وقت فکر مندرہتے ہیں انہوں نے لڑکیوں کی دینی وعصری تعلیم وتربیت کے لئے یہ گہواربنایاہے جس میں قوم وملت کی ہزاروں بچیاں بہترین تعلیم وتربیت سے آراستہ ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملت شفاخانہ سے لوگوں کا بھلاہوگا غریب اور نادار لوگوں کے لئے یہ شفاخانہ نفع بخش ثابت ہوگا ۔ پروگرام کے صدارت فرمارہے مولانا محمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ ملت شفاخانہ خاص طورپر غریب ونادار لوگوں کے لئے قائم کیا گیاہے تاکہ لوگ اس شفاخانہ میں سستاورعایتی علاج کراسکے انہوں نے کہاکہ ملت شفاخانہ میں مختلف بیماریوں کے الگ الگ ڈاکٹر بیٹھائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی ہر طرح کی بیماری کا علاج اسی شفاخانہ سے ہوسکے انہوں نے کہاکہ جلدہی ایک ایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا تاکہ جو لوگ بڑے امراض میں مبتلاہوں گے ان کو آگے ایمبولینس کے ذریعہ ریفرکیا جاسکے مولانا بلندشہری نے جامعۃ الطیبات کی تعلیم کے بارے میں بھی لوگوں کو باخبر کیا کہ یہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو ہائی اسکول تک ہند،انگریزی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور دورجدید کے نت نئے تعلیمی طریقوں جیسے کمپیوٹر ،سلائی کڑھائی ودیگرکاموں کو سکھاکر لڑکیوں کو ہنرمند بنایاجاتاہے انہوں نے جامعہ میں بچیوں کے داخلے کی پرزوراپیل کی ۔ اس موقع پرمفتی محمدارشدفاروقی، سابق وزیرسنجے گرگ ،حاجی فیضان الرحمن شہر صدر سماجوادی پارٹی ،چودھری عبدالواحد وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔شرکت کرنے والوں میں راؤعبدالستار ،راؤ ساجد ،حاجی غفران، حاجی نوراحمدٹھیکیدار، ڈاکٹر محمدعارف،ڈاکٹر امرینہ نعیم ،ڈاکٹرملکہ رانی ،ڈاکٹر ارشد عثمانی، ڈاکٹر محمدکاشف ،ڈاکٹر گوہرعلی، ڈاکٹر محمدفیصل ،ڈاکٹر کلیم احمد،ڈاکٹراسلم ،راؤاسرار، مظفر علی انصاری سی اے، راؤ نمبر دار،پردھان صاحب راؤ ہروڑہ احتمال ،قاری اسلم رانا،قاری محمدافضل ،قاریشاہجہاں،قاری سعیدالظفر،حاجی عرفان انجینئر، ڈاکٹر تھانوی ،مولانا رفاقت علی وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود رہے۔پروگرام کاآغاز مولانا مسعودالظفر نے تلاوت کلام اللہ سے کیا۔