ممتا بنرجی نے کیاکانگریس پر حملہ

کلکتہ،28اپریل(یو این آئی)شاردا اور ناردا اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے اپوزیشن کانگریس اور بایاں محاذ کی تنقیدوں کے جواب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج یوپی اے حکومت کے درمیان ٹو جی اسپیکٹرم گھوٹالہ کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پر حملہ کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس اور سی پی ایم کو شرم آنی چاہیے۔شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ 2000میں بایاں محاذ کے دور اقتدار میں ہوا ، کانگریس شاردا کی بات کرتی ہے مگر یوپی اے حکومت کے دور میں بدعنوانی ہوئے ہیں۔ جنوبی 24پرگنہ میں ا نتخابی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں بڑے پیمانے پر گھوٹالے ہوئے ہیں