راہا، 8 اپریل (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ میرے سعودی عرب کے کامیاب دورے سے دنیا کے بہت سے عمر رسیدہ لوگ گھبرا گئے ہیں ان میں چند ہندوستانی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم نے آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران یہ بات کہی۔ مسٹر مودی نے کہا ’’مکہ کی سرزمین میں مودی کو اعزاز ملا۔ میں باہری دنیا کے بہت سے لوگوں کی پریشانی سمجھ سکتا ہوں مگر یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارے ملک سے چند لوگ اس سے ناخوش کیوں ہیں، نیز کہا کہ ہندوستان دنیا میں کسی بھی جگہ دوست بنانے کا اہل ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا مودی نے سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی سب جگہ دوستی کی ہے مگر ہمارے ملک میں چند لوگ ایسے میں جو اس سے حواس باختہ ہوگئے ہیں انہیں یہ اچھا نہیں لگا ہے میں انہیں بتاناچاہتا ہوں کہ مودی دنیا میں ہر جگہ دوست بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مسٹر مودی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ وہ خلیجی ملک کا دورہ کرنے والے چوتھے ہندوستانی وزیراعظم ہیں ان سے پہلے 1956 میں جواہر لال نہرو 1982 میں اندرا گاندھی اور 2010 میں منموہن سنگھ وہاں جاچکے ہیں۔
مودی دنیا میں ہر جگہ دوست بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے:وزیراعظم
