بہار شریف، 15اپریل( محمدتوصیف جمال)ضلع کے مشہور ومعروف شخصیت کے مالک مو لانا کفیل احمد ندوی کو مدرسہ عزیزیہ کے صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے ۔ پہلے مو صوف مدرسہ کے ممبر کی حیثیت سے بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہے تھے ۔ لیکن چند وجوہا ت کے وجہ کر گذشتہ صدر نے اپنا استعفی صغری وقف اسٹیٹ کو دیا تھا ۔جس پر اسٹیٹ اور مدرسہ کمیٹی نے استعفیٰ کو منظور کرنے کے بعد مو لانا کفیل احمد ندوی کو صدر کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ صدر کے عہدے پر فائض ہونے کے بعد انہیں مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔مبارکبا د دیتے ہوئے شہری عوام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مو لانا کی رہنمائی میں مدرسہ مزید ترقی کی راہ گامزن ہو گا ۔دوسری طرف صدر منتخب ہونے کے بعد اس نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مو لانا ندوی نے کہا کہ کو ئی بھی عہدہ بہت زیادہ مانے نہیں رکھتا بلکہ بغیر عہدے پررہتے ہوئے بھی انسان کوعوام کے حقو ق کے لیے بہتر کار نامہ انجام د ینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے مجھے اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے تو یقینی طور پر مدرسہ کے فلاح و بہبو د کے لیے مو ئثر اقدامات اٹھا ؤں گا ۔ صدر منتخب ہو نے پر صغری وقف اسٹیٹ کے متولی و مدرسہ عزیزیہ کے سکریٹری ایس ایم شرف ،مدرسہ ھذا کے اہم رکن قاضی منصور صاحب ،پرنسپل مفتی خالد عبد اللہ ، شوشلسٹ لیڈر سید مجاہد عالم فردوسی ،علی انصاری ،محمد شمیم ،ذاکر حسین ایڈ وکیٹ ،شکیل دسنوی،آفتاب عالم ،محمد انوار عرف انو وغیرہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔