وراٹ کے ساتھ کھیلنا میرے لئے بڑا موقع ہوگا:واٹسن

بنگلور11اپریل(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن انڈین پریمیئر لیگ میں ہندوستان کے دھماکہ خیز بلے باز وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر فکر مند ہیں اورانہوں نے کہا کہ وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کسی بھی جگہ پر بلے بازی کرتے ہوئے آرام دہ رہیں گے۔واٹسن نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کے لئے کوہلی کے ساتھ کھیلنابڑا موقع ہوگا جن کے ساتھ میدان میں وہ کئی بار بھڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بگ بیش، پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل جیسی لیگوں میں کھیلنا سنسنی خیز ہے،مجھے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جن کے خلاف میں نے بین الاقوامی سطح پر کھیل چکا ہوں۔مثال کے طور پر مجھے وراٹ کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا اور یہ میرے لئے بڑا موقع ہوگا،میں میدان پر کئی بار ان سے بحث کر چکا ہوں اور میں ہمیشہ ان کا احترام کرتا ہوں۔واٹسن نے کہا کہ ان کے اور کرس گیل کے درمیان گزشتہ وقت میں بہت مقابلے ہو چکے تھے لیکن رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلنے کی خاطر انہوں نے اپنے اختلافات کو ختم کر دیا۔انہوں نے کہاکہ کس طرح دنیا اور آپ کی زندگی کام کرتی ہے، یہ بہت اچھا ہے۔کرس گیل اور میرے درمیان یقینی طور پر ہمارے بین الاقوامی کیریئر کے دوران کئی مقابلہ ہوا،جس دن آرسی بی نے مجھے نیلامی میں منتخب کیا، اسی دن سے ہمارے درمیان اختلافات ختم ہو گئے کیونکہ پتہ چل گیا کہ میں اس کے ساتھ کھیلوں گا۔