پاریکر سے ملیں محبوبہ، اٹھایا ہندواڑا فائرنگ کا مسئلہ
نئی دہلی13اپریل(سیدشمیم) جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰٰٰ محبوبہ مفتی نے ہندواڑا فائرنگ کا مسئلہ آج وزیر دفاع منوہر پاریکر کے سامنے اٹھایا جس میں دوشہریوں کی موت ہو گئی تھی۔پاریکر نے انہیں اس معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی دیتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔وزیر اعلٰیٰٰ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار قومی دارالحکومت کے دورے پر آئیں محبوبہ نے پاریکراورمرکزی شہری ترقی کے وزیر وینکیانائیڈو سے ملاقات کی۔ہندواڑا کے واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں نے وزیر دفاع سے بات کی۔انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ تحقیقات شروع کی جائے گی اور قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔محبوبہ نے پاریکر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہاکہ خاندان کو معاوضہ بھی دیا جائے گا،ایسے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہئے۔ہندواڑا میں فوج نے اپنے بنکر پر پتھراؤ کرتی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں چلائی تھیں۔اس فائرنگ میں دو نوجوان ہلاک، جن میں ایک ابھرتا کرکٹر بھی شامل تھا