وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مبارکباد دینے والوں کالگا رہا تانتا

پٹنہ، 25اپریل (طارق حسن)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جے ڈی یو کے قومی صدر بننے پر آج صبح سے ہی 7 سرکلر روڈ واقع وزیراعلیٰ رہائش پر مل کر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا رہا۔ جے ڈی یو ممبر اسمبلی وششٹھ سنگھ، ممبر اسمبلی ویریندر سنگھ، ایم ایل سی رودل رائے، سابق ایم ایل سی اسرائیل راعین، مہادلت آیوگ کے صدر ہلیش مانجھی سمیت بہار کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے جے ڈی یو لیڈروں و کارکنوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مل کر انہیں جے ڈی یو کے قومی صدر بننے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مع جدیو کے قومی صدر نتیش کمار نے سبھی کارکنوں سے ایک ایک کر ملاقات کی اور ان کی مبارکباد قبول کی۔