Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

Uncategorized

پرائیوٹ اسکولوں میں تعلیم کا گراف بڑھا : عبد الرحمن

اب ری ایڈ میشن یا مختلف بہانے بناکر پرائیوٹ اسکولوں کے ذریعہ بچوں کے استحصال کئے جانے پر ہوگی کارروائی : ڈی ایم                                                                                                                   مشرقی چمپارن ، 6 اپریل (محمد ارشد)۔ پرائیوٹ اسکولوں میں بد عنوانی عروج پر ہے اور تعلیم یافتگان سے کبھی ٹیوشن فیس کے نام پر تو کبھی کتاب کے    نام پر تو کبھی اسکول کے ضروریات کے نام پر موٹی رقم وصول کرنے کا سلسلہ اب بند ہو جائیگا کیونکہ اس سمت یوا سنگٹھن نے گزشتہ کچھ ماہ سے جس طرح سے تحریک چلائی تھی اس تحریک کو کامیابی بھی ملی اور ڈی ایم کو پرائیوٹ اسکولوں کے منمانی کے خلاف جو عرضداشت سونپی گئی تھی اس درخواست پر پوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے ڈی ایم انوپم کمار نے پرائیوٹ اسکولوں کے انچارجوں اور یوا سنگٹھن کے لوگوں بلاکر دونوں کے درمیان معاملہ کی سچائی کو اجاگر کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اس پر لگام لگانے کو لیکر کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں اس بابت میٹنگ میں شرکت کررہے ڈی ایم ایل پبلک اسکول کے ڈائریکٹر عبد الرحمن تیمی نے بھی جم کر پرائیوٹ اسکولوں میں ہورہے بچوں کے استحصال کے خلاف آواز بلند کی اور انہوں نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پرائیوٹ اسکولوں میں ایسا کچھ بھی نہیں کچھ لوگ ہیں جو تمام پرائیوٹ اسکولوں کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے مثال کے طور پر کہاکہ سال گزشتہ پرائیوٹ اسکولوں کی تعلیمی کار کردگی چودہ فیصد رہی ہے تو سال رواں بڑھ کر تیس فیصد تک پہونچ چکی ہے اگر پرائیوٹ اسکولوں میں یہی چلتا اور ان کی منمانی ہوتی تو شاید تعلیمی گراف اس قدر تیز ی سے آگے نہ بڑھتا انہوں نے اپنے بیس منٹ کے دوران گفتگوں میں پرائیوٹ اسکولوں کی کار کردگی کو بہتر بتاتے ہوئے ڈی ایم کے سامنے اس بات کو رکھا کہ پرائیوٹ اسکول اپنی جگہ بخوبی اپنے فریضے کو نبھا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یو اسنگٹھن نے پرائیوٹ اسکولوں میں ری ایڈ میشن کے نام پر بچوں کے استحصال سے متعلق اور اس سے بچوں کو نجات دلانے کے لئے پورے ضلع میں تحریک چلائی تھی اس موقع پر کچھ اسکولوں سے انہیں جہاں حمایت ملی تھی اور کئی تنظیم کے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا تھا وہیں پرائیوٹ اسکولوں نے بھی اپنی ایک تحریک چلائی تھی جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر لوگوں میں اس بات کا چرچہ تھا کہ یوا سنگٹھن پرائیوٹ اسکولوں ہی نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے مخالف ہے اس کے بعد یو ا سنگٹھن نے لوگوں کو اس بات کی بھی باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ ہر سال ری ایڈ میشن کے نام پر بچوں اور ذمہ داروں سے منمانی طریقے سے مجبور کر کے رقم وصول کیا جاتا اور رقم نہ دینے والوں کے ساتھ طرح طرح کی نئی پریشانیاں کھڑی کی جاتی ہے اس سمت میں ڈی ایم نے آج قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ لیا کہ جو پرائیوٹ اسکول منمانی کرینگے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔اس موقع پر میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ضلع تعلیمی آفیسر شہجانند کمار، یو سنگٹھن کے صدر رنجیت گری کے سات ساتھ اعلی افسران اور پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان موجود تھے میٹنگ میں ڈی ایم کی صدارت میں کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے اور پرائیوٹ اسکولوں کا لسٹ تیار کرنے اور ان کے رجسٹریشن کا کام بھی جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

About the author

Taasir News Network