پٹنہ 9 اپریل(ابوالکلام)مین سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں بابائے قو م مہاتما گاندھی کی چمپارن ستیاگرہ صدی تقریب کے انعقاد سلسلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے صدارت میں رائے مشورہ کیلئے ایک کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سبھی ریاستی کی سطح منظور شدہ سیاسی دلوں کے نمائندوں اسمبلی اور قانون سازکانسل میں مختلف جماعتوں کے رہنماء ،گاندھی نظر یہ سے وابستہ دانشوروں اور مختلف محکموں کے سینئرافسران موجو د تھے ۔ میٹنگ میں خاص طورپر شراب بندی کے علان کیلئے سبھی مقررین نے وزیر اعلیٰ کومبارک باد دی۔ کیونکہ مہاتماگاندھی جی پوری طر ح شراب بندی کے حامی تھے ۔سبھی ممبران نے مہاتماگاندھی کی چمپارن ستیہ گرہ صدسالہ تقریب 2017-18 منائے جانے کے فیصلے کیلئے وزیراعلیٰ کی تعریف کی اور اس پرو گرام کوتاریخی بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔بتایاجاتاہے کہ چمپارن ستیہ گرہ کے دوران گاندھی جی جن جن گاؤں میں رکے تھے ان گاؤں کی پوری ترقی گاندھی جی کے ذریعہ قائم اور دیگر بنیادی اسکولوں کی تعمیر نو ،گاندھی جی کے نظر یات کی تبلیغ وتو سیع ،غریبوں کیلئے زمین ،گاندھی میموریل کاقیام ،مسہرو ں اورتھارؤ ں کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں کی شروعات جیسے متعددمشورو ں کیلئے وزیراعلیٰ نے سبھی ممبران کا شکریہ ادا کیاساتھ ہی مشوروں کے مطابق اکشن پلان تیارکرنے کیلئے تمام افسران کو ہدایت دی ۔ میٹنگ میں وزیر سیاحت انیتادیوی ،سابق ڈپٹی سی ایم سشیل کمارمو دی ،بھاجپاکے ریاستی صدر منگل پانڈے ، راجد کے ریاستی صدر رام چندر پوروے ، لوجپاکے ریاستی صدر پشوی پارس ،رالوسپا کے للن پاسوان اور گاندھی سنگرالیہ کے سکریٹری ڈاکٹر رضی احمد ، ڈاکٹر تاراسنہا اور متعدد گاندھی وادی نظریہ کے حامیو ں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کااظہارکیا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.