ممبئی،28اپریل(پی ایس آئی)کانز فلم فیسٹول میں ایشوریا رائے بچن کے جلووں کے پندرہ سال مکمل ہو گئے، ایشوریا رائے بچن اس سال فلمی میلے میں بھارت کی مسلسل پندرہویں بار نمائندگی کریں گی۔2002 میں ایشوریا رائے نیکانز فلمی فیسٹول میں اپنے سفر کا آغاز کیا،بین الاقوامی میلے میں ڈیبو کے لئے انہوں نے گولڈن ساڑھی کا انتخاب کیاتھا۔2003 میں وہ کانز جیوری میں شامل ہونیوالی پہلی بھارتی اداکارہ بنی لیکن کپڑوں کے انتخاب کے معاملے میں وہ فیشن ناقدین کو مطمئن نہ کرسکیں۔ناقدین کی کڑی تنقید کے بعدایشوریا نے اپنا اندازبدلا اور دیسی ڈیزائنرز کو چھوڑ کر انٹرنیشنل ڈیزائینر کا انتخاب کیا او رپھر شروع ہوئی ایشوریا کی تعریفیں۔2007 میں انہوں نیاپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ پہلی بار کانز میں شرکت کی۔2008 میں بچن پریواربھی ریڈ کارپٹ پر نظر آیااور اس سال سابق ملکہ حسن کو کانز فلمی میلے میں بھارت کی نمائندگی کرتے پندرہ سال مکمل ہو جائیں گے۔
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا کے پندرہ سال مکمل
