آرام باغ23اپریل(آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج سی پی ایم۔ کانگریس اتحاد پر نشانہ لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ دونوں جماعتوں کواحساس ہوگا کہ اتحاد کتنا غلط تھا۔پہلے بائیں جماعتوں کا گڑھ مانے جانے والے آرام باغ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ کانگریس کو احساس ہوگا کہ سی پی ایم کے ساتھ جانا غلط تھا اور سی پی ایم بھی سمجھے گی کہ کانگریس سے ہاتھ ملانا غلطی تھی۔ممتا نے کہا کہ جہاں ووٹنگ ہو چکے ہیں، وہاں کانگریس، سی پی ایم اور بی جے پی ترنمول کانگریس کی سیٹوں کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتی اور جہاں ووٹنگ ہونی ہے، وہاں پارٹیوں کولمبا سا صفر حاصل کریں گے۔ترنمول کو شفاف اور عوام کی پارٹی بتاتے ہوئے وزیر اعلی نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ پارٹی کے خلاف بدنام کرنے والے پروپیگنڈے کا یقین نہ کریں۔ترنمول کانگریس کے لیڈران کے خلاف ہوئے نارد اسٹنگ کا بالواسطہ طور پر حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرکوئی شخص غلطی کرتا ہے تو پارٹی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔
کانگریس ۔ سی پی ایم کو اتحادکرنے کی غلطی کا احساس ہوگا:ممتابنرجی
