بہار شریف، 3اپریل (محمد توصیف جمال)کسی بھی بیماریوں کا علاج وقت پر کرا یا جا نا چا ہئے ۔ کیونکہ وقت پر علاج نہیں کرائے جا نے سے مرض میں اضافہ ہو تا ہے ۔ جو بعد میں آگے چل کر لا علا ج بھی ہو سکتا ہے ۔اس لیے بیماریوں کے طے لوگوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔مذکورہ با تیں ضلع کے جانے مانے فزیشین و مقامی اسپتال موڑ کے پہلا پو کھر واقع نا لندہ ہلتھ سینٹر نا می کلینک کے روئے رواں ڈاکٹر نو شاد عالم نے اس نما ئندہ سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی موسم کے آمد کے ساتھ ہی مختلف طرح کی بیماریاں اپنا پیر پسار نے لگتی ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کے اطراف کی صفائی بھی لازمی طور پر کر نی چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پا نی اوبا ل کر استعما ل کرنا صحت کے لیے فا ئد ہ مند ہے ۔نہایت ہی ایماندرانہ طریقے سے اپنی فرائض کو انجا م دینے والے ڈاکٹر نو شا د عالم نے مذید کہا کہ بیماری چھو ٹی ہو یا بڑی ا س کا علا ج وقت پر اور پہلی فرصت میں کرا یا جا نا چا ہئے ۔ہر مہینے کے دوسرے اتوار کو مفت علا ج کر نے والے ڈاکٹرنو شاد نے کہا کہ گوردے کو صحت مند رکھنے کے لیے پا نی کا خو ب استعما ل کر یں ۔ انہوں نے آخیر میں کہا کہ مریضو ں سے تفصیل سے بات کرنے پر ان کی بیماری کی تفصیل معلوم ہو تی ہے ۔اور مریضو ں کو تشفی بھی ہو تی ہے ۔
کسی بھی بیماریوں کا وقت پر علاج کروا نا چا ہئے:ڈاکٹر نو شاد
